اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں فوج کی جانب سے تازہ فضائی کارروائی کی گئی جس میں فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ مارے گئے دہشت گردوں میں کئی خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئي ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے وادی تیرہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں علاقے میں خود کش حملہ آوروں کے تربیتی مرکز سمیت دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے تربیتی مراکز میں خودکش بمبار بنانے والے مرکز کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
.......
/169